شیر گڑھ،بند گھروں سے چوری کرنیوالا چور گرفتار،مال برآمد
شیرگڑھ(نامہ نگار)شیرگڑھ پولیس کی کامیاب کاروائی بند گھروں سے چوری کرنے والے ملزم کو دھر لیا گیا مال مسروقہ برآمدتفصیلات کے مطابق ڈی پی او مردان سجاد خان کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کردہ خصوصی احکامات کے پیش نظر شیرگڑھ پولیس نے ایچ او شیرگڑھ داوود خان کی قیادت میں کامیاب کاروائی کرتے ہوئے بند گھروں سے چوری کرنے والا ملزم شبیر ولد شیر خان کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کردیا گرفتار ملزم نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے ان کی نشاندہی پر مدعی مقدمہ غلام سردار ولد سردار سکنہ لوئر دیر حال ربنواز بانڈہ کی عدم موجودگی میں ان کے گھر کے تالے توڑ کر گھر سے دو عدد موبائل فونز اور35ہزار نقد رقم بر آمد کرکے ملزم کے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی