ڈیرہ،عوامی شکایات پر دودھ سپلائی کرنیوالوں کیخلاف کارروائی،لاکھوں کے جرمانے

ڈیرہ،عوامی شکایات پر دودھ سپلائی کرنیوالوں کیخلاف کارروائی،لاکھوں کے ...

  



ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ) حلال فوڈ اتھارٹی ڈیرہ کی یارک کے مقام پر ملاوٹ شدہ دودھ کی بنوں اور پشاور سپلائی کی شکایات پر کاروائی،10ٹینکرز کی چیکنگ،3کو پانی کی ملاوٹ اور فیٹ لیول کمی پر لاکھوں روپوں کے جرمانے، کاروائیاں جاری رکھنے کا عزم۔ تفصیلات کے مطابق حلال فوڈ اتھارٹی ڈیرہ کی ٹیم نے ڈائریکٹر جنرل خیبر پختونخواہ سہیل خان کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی ڈائریکٹر حلال فوڈز ڈیرہ ضیافت کی قیادت میں یارک کے مقام پر دودھ میں ملاوٹ کی شکایات پر محکمہ لائیو سٹاک کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے رات گئے ناکہ بندی کے دوران پنجاب سے بنوں اور پشاور دودھ سپلائی کرنے والے 10ٹینکرز کو روک ان سے دودھ کے نمونوں کی موبائل لیبارٹری سے جانچ کی۔ اس دوران 3ٹینکرز میں موجود دودھ میں پانی کی مقدار زیادہ ہونے اور فیٹ لیول کی کمی پر مالکان کو لاکھوں روپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔ اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی ڈائریکٹر حلال فوڈز ڈیرہ ضیافت نے بتایا کہ دودھ میں پانی کی ملاوٹ اور فیٹ لیول کمی سمیت کیمیکل ملے دودھ کیخلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر