انسداد مہنگائی، رحمان ملک کا پرائس و کوالٹی کنٹرول اتھارٹی بنانے کا مطالبہ

  انسداد مہنگائی، رحمان ملک کا پرائس و کوالٹی کنٹرول اتھارٹی بنانے کا ...

  



اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی سینیٹر رحمان ملک نے پاکستان پرائس و کوالٹی کنٹرول اتھارٹی بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے پرائس و کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کو آئینی درجہ دیا جائے اور ضروری قانون سازی کی جائے۔ ایک بیان میں رحمن ملک نے کہامہنگائی کو کنٹر و ل کرنے کیلئے پارلیمنٹ ہاؤس پرائس و کوالٹی کنٹرول اتھارٹی تشکیل دے۔سینیٹر رحمان ملک نے کہاجلد متعلقہ کمیٹی میں پرائس و کوالٹی کنٹرول ا تھارٹی کیلئے مجوزہ بل پیش کرونگا، وقت کی ضرورت ہے غیر اعلانیہ مہنگائی و دکانداروں کے من پسندقیمتوں کا ختم کیاجائے۔سینیٹر رحمان ملک نے کہااتھارٹی کے تشکیل سے اشیائے ضرویہ کا من پسند قیمتوں میں اضافے کا رجحان ختم ہو جائیگا، کارخانہ دار، تقسیم کنندگان اور دکانداروں کو اشیاء کی معین قیمتیں برقرار رکھنے کا پابند کی جائے۔اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں آئے روز اضافے نے غریب عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے، جس کا جو جی چاہ رہا ہے قیمتیں لگا رہے ہیں۔

رحمان ملک مطالبہ

مزید : پشاورصفحہ آخر