شیر گڑھ،بارشوں سے چھت منہدم،ایف ایس سی کا طالبعلم جاں بحق

  شیر گڑھ،بارشوں سے چھت منہدم،ایف ایس سی کا طالبعلم جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
شیرگڑھ(نامہ نگار) پیرصدی میں شدید بارشوں سے بوسیدہ کمرے کے چھت گرنے سے ایف ایس سی کا طالب علم جان بحق ریسکیو1122کے عملے نے موقع پر پہنچ کر شدید زخمی طالب علم کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تخت بھائی منتقل کیا مگر انہوں نے راستے میں دم توڑ دیا تھا تفصیلات کے مطابق شیرگڑھ کے نواحی علاقہ پیر صدی میں پیر اور منگل کے درمیانی رات شدید بارشوں سے متاثرہ بوسیدہ کچے مکان کی چھت گرنے سے ایف ایس سی کا طالب علم وقاص خان ولد فرید گل شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ریسکیو1122کے عملے نے علاج کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تخت بھائی منتقل کیا لیکن انہوں نے زخموں کی تاب نہ لاکر ہسپتال پہنچنے سے پہلے راستے میں دم توڑ دیا تھاہسپتال میں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کردی بتایا جاتا ہے کہ طالب علم کا تعلق غریب خاندان سے ہے ان کا والد ذہنی معذور ہے اور والدہ چھ ماہ پہلے وفات پاچکی ہے جبکہ کمرے مین موجود سامان بھی ملیا مٹ ہوگیا ہے علاقے کے سماجی،سیاسی حلقوں نے صوبائی حکومت سے غریب طالب علم کے خاندان کی مالی امداد کا مطالبہ کیا ہے