حاجی جہانزیب مہمند کی بھاوج سپرد خاک
تخت بھائی (نما ئندہ پاکستان) معروف کاروباری شخصیت حاجی جہا نزیب مہمند کی بھابھی جو گزشتہ روز انتقال کرگئیں تھیں۔مرحومہ محمد عالم مہمند آف ثمرباغ کلے کی اہلیہ، انصاف لائیر فورم تحصیل تخت بھائی کے صدر جمشید خان ایڈو کیٹ کی چچا زاد بہن، واپڈا کے لائن مین اسرار اللہ اورلیبر یونین خیبر پختونخوا کے صدر ابرار اللہ کی ہمشیرہ تھیں۔ رسم قل آج بروز بدھ چار باغ کلے نزد تبلیغی مرکز ملاکنڈ روڈ جھنڈئی تحصیل تخت بھائی میں ادا کی جائیگی۔