باڑ ہ تحصیل، نالہ ملک دین خیل میں چھت گرنے سے بچہ جاں بحق، تین افراد زخمی
باڑہ (نمائندہ پاکستان)باڑہ تحصیل کے علاقے نالہ ملک دین خیل میں بارش کی وجہ سے چھت گرنے سے ایک بچہ جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے۔ باڑہ نالہ میں جاوید اقبال کی گھر کی چھت گرنے سے ان کا تین سالہ بیٹا جواد جاں بحق جبکہ جاوید اقبال ان کی بیوی اور چھوٹی بیٹی زخمی ہوگئے۔ جن کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردئے گئے۔ جو مرہم پٹی کے بعد فارع کر دئے گئے۔ واقعہ مسلسل بارش کی وجہ سے پیش آیا۔ واقعے کے بعد ضلعی انتظا میہ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے جائے وقوع پر پہنچ گئے ۔ مصیبت زدہ خاندان کے ساتھ مالی مدد اور ان کے لئے خیمہ بھی فراہم کردیا گیا۔ ڈپٹی کمیشنر کی خصوصی ہدایت پر مصیبت زدہ خاندان کو پانچ لاکھ روپے کا چیک جاری کر کے ان کے خاندان کو حوالے کردی۔ جس پر علاقے کے لوگوں نے ضلعی انتظامیہ کے اس اقدام کو سراہا اور ان سے ایک امید کے ضلعی انتظامیہ عوام کے ہر دکھ درد میں برابر شریک ہیں۔
چھت گر گئی