پبی،پولیس کی کارروائی،جعلی کرنسی تبدیل کرنیوالا گرفتار

    پبی،پولیس کی کارروائی،جعلی کرنسی تبدیل کرنیوالا گرفتار

  



پبی (نما ئندہ پاکستان)ٍجلوزئی پولیس کی بروقت کامیاب کاروائی۔ سادہ لوح عوام کو بیوقوف بناکر جعلی کرنسی تبدیل کرنے والے ملزم گرفتار۔ملزم سے ہزاروں روپے کے جعلی کرنسی برآمدڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کاشف ذوالفقار کے خصوصی احکامات پر سرکل پبی میں ڈی ایس پی خا لد خان کی نگرا نی میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف بھرپور کاروائیاں جاری۔ بازاروں اور اہم مقامات پر پولیس کی موجودگی کو یقینی بنایا گیا ہے الطاف حسین ایس ایچ اوجلوزئی گشت پر تھے کہ اطلاع ملی کہ جلوزئی بازار میں ایک مشکوک شخص دیکھا گیا ہے۔فوری طور پر مذکورہ شخص کو حسب ضابطہ گرفتار کیا گیاجس کی تلاشی لی گئی۔تلاشی کے دوران اْس کے جیب سے ہزار ہزار کے89 نوٹ برآمد کر لئے گئے جن کی جانچ پڑتال کرنے پر معلوم ہوا کہ یہ کرنسی جعلی ہے۔جو کہ جلوزئی بازار میں سادہ لوح عوام کو بیوقوف بناکر اصل کرنسی کے بدلے تبدیل کی جانی تھی ملزم علی خانولد گل منیر ساکن پناہ کوٹ جلوزئی کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر