ضابطہ دیوانی ترامیم، صوبائی حکومت کو 2ہفتوں کا وقت دیدیا گیا

ضابطہ دیوانی ترامیم، صوبائی حکومت کو 2ہفتوں کا وقت دیدیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاور ہائی کورٹ نے ضابطہ دیوانی میں ترامیم کے خلاف دائر رٹ پٹیشن پر صوبائی حکومت کو دوہفتے کاوقت دے دیا جبکہ کیس کی سماعت دوفرو ری تک کیلئے ملتوی کردی، گزشتہ روزچیف جسٹس وقار احمد سیٹھ اور جسٹس عبدالشکورپر مشتمل دورکنی بنچ نے درخواست گزار فاروق آفریدی ایڈوکیٹ کی رٹ کی سماعت کی اس موقع پر ایڈوکیٹ جنرل خیبرپختونخوا شمائل بٹ اور درخواست گزاروکیل فاروق آفریدی بھی عدالت میں پیش ہوئے دوران سماعت ایڈوکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ دیوانی مقدمات میں نئی ترامیم کی گئیہیں جو منظوری کے لئے صوبائی اسمبلی کو بھجوا دی گئی ہیں جس پر چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس وقار احمد سیٹھ نے ایڈوکیٹ جنرل سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کو ٹائم دیتے ہیں آپ نئی ترامیم شامل کرلیں،عدالت نے کیس کی سماعت 2 فروری تک کیلئے ملتوی کردی۔