بونیر،باچا خان اور ولی خان کی برسی،گاڑیوں کا قافلہ 26 جنوری کو روانہ ہوگا

بونیر،باچا خان اور ولی خان کی برسی،گاڑیوں کا قافلہ 26 جنوری کو روانہ ہوگا

  



بونیر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)26 جنوری کو ظفر پارک بٹ خیلہ میں باچا خان اور رہبر تحریک خان عبدالولی خان کی برسی میں شرکت کرنے کے لئے بونیر سے اے این پی کے ضلعی صدر محمدکریم بابک کی قیادت میں سینکڑوں گاڑیوں پر مشتمل جلوس بونیر سے روانہ ہو گا۔جس کے لئے تما م تر تیاریاں جاری ہے۔اے این پی کے ضلعی صدر نے موجودہ حکومت کی جانب سے بجلی بلوں میں عائید ٹیکس کو مستردکرتے ہوئے اسے واپس لینے کا مطالبہ کیاہے۔اے این پی کی ضلعی صدر محمدکریم بابک کی صدارت میں تحصیل صدور اور ضلعی کابینہ کے اراکین پر مشتمل اہم اجلاس برکلے میں پارٹی کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات نور شیر خان کی رہائش گاہ میں منعقد ہوا۔جس میں ضلعی جنرل سیکرٹری شجاعت علی خان نے بھی شرکت کی۔اجلاس کے بعد میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے ضلعی سیکرٹری اطلاعات انور شیر خان نے کہا کہ ظفر پارک بٹ خیلہ میں ہونے والے برسی کی تقریب میں بونیر سے سینکڑوں گاڑیوں پر مشتمل جلوس جس میں اے این پی کے ہزاروں کارکنان پارٹی کے جھنڈوں کے ساتھ شرکت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں پارٹی کے ضلعی صدر نے ضلعی کابینہ اور تحصیل ذمہ داروں کو اپنی اپنی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے غریب عوام پر ٹیکسوں کا جو بوجھ ڈالا ہے اے این پی اسکی پر زور مذمت کرتی ہے۔اور مطالبہ کرتی ہے بجلی بلز میں عائید ٹیکس کو فوری طور پر واپس لے۔موجودہ حکومت ائے روز عوام پر ناروا ٹیکسز نافذ کرکے ان سے جینے کا حق چھین رہی ہے۔یہی وجہ ہے کہ لوگ خودکشیوں پر مجبور ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اے این پی عوام کی حقوق کی تحفظ ہر فورم پر کرے گی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...