جندول،خشک سالی کے بعد ریکارڈ برفباری،عوام گھروں میں مقید

  جندول،خشک سالی کے بعد ریکارڈ برفباری،عوام گھروں میں مقید

  



جندول (نمائندہ پاکستان)جندول پاک افغان بارڈر علاقہ شاہی بنشاہی میں کئی سال خشک سالی کے بعدریکارڈبرف باری شروع سب سے زیادہ برف شلخوکس سورگلو ٹاپ پر4سے 6 فٹ کا اطلاع ملا ہے جن کے وجہ سے انسانی زندگی کابنیادی سہولیت کا فقدان پیدا ہوگیا ہے رابطہ سڑکیں، کئی تعلیمی ادارے بند علاقائی لوگوں روزگار ٹپ ہوگئی ہے سردی کے شدت میں انتہائی اضافہ ہوگیاہے جس کے وجہ سے گھروں سے باہر جانا بھی خطرے سے کم نہیں تفصلات کی مطابق علاقہ بزومنزی،شلخو کس،سورگلو ٹاپ سمیت دیگر پہاڑوں پر چار سے چھ فٹ تک برف پڑاایساخوبصورت لگتا ہے جیسا سارے علاقے نے سفید چادر پہنا ہوا ہے جبکے میدانی علاقے براول،شاہی،شلتالو،شاہی کوٹ،کے راستے اور ربطہ سڑکیں برفباری کے وجہ سے کھنڈرات میں تبدیلی کے علاوہ ہرقسم ٹریفک کے لئے بندپڑی ہے جب کے دیگر علاقے کے لوگ بنشاہی،گلی باغ،سابر،جیلاکو وغیرہ کے لوگ پیدل آنے جانے پر مجبورہوگئی ہے علاقائی لوگوں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے دیگر شہروں مری،مالم جبہ،کاغان، سوات کے طرح اس علاقے کو زندگی کے بنیادی سہولیات سے ارستہ کیاجائے اور شاہی بنشاہی سمیت دیگر علاقوں میں سیاحوں سہولیت دیاجائے تو بہت جلد یہ علاقہ دوبارا سیاحوں کا مرکزبناجائگا اور علاقے کی لوگوں کو روزگار کا مواقع بھی میسر ہو جائی گا

مزید : پشاورصفحہ آخر