خیبر،لنڈی کوتل میں بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ،شاہراہ بند

خیبر،لنڈی کوتل میں بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ،شاہراہ بند

  



خیبر(بیورورپورٹ)لنڈی کوتل میں ناروا لوڈشیڈنگ کے خلاف سلطانخیل مارکیٹ کے مقام پر پاک افغان شاہراہ ہر قسم کے ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی، مقامی نوجوانوں بخت منیر آفریدی، غلام حید رآفریدی، مبارک شاہ آفریدی و دیگر کا مطالبہ تھا کہ ان کی بجلی لائن ڈبل سورس کی وجہ سے سردیوں میں ٹرپ ہوتی ہے جبکہ ٹیسکوحکام نے ان کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی ان کا مطالبہ تھا کہ اگر ٹیسکوحکام نے ڈبل سورس ختم نہیں کی تو وہ آئے روز پاک افغان شاہراہ بند کرینگے، خیبر خاصہ دار فورس کے صوبیدار حوالدار خان آفریدی نے مظاہرین سے کامیاب مزاکرات کے ان کو یقین دہانی دی کہ وہ اس مسلے کے حوالے سے حکام سے بات کرینگے، جس پر مظاہرین منتشر ہو گئے اور پاک افغان شاہراہ کھل گئی واضح رہے کہ پاک افغان شاہراہ تقریباً ایک گھنٹے تک بند رہی جس کی وجہ سے گاڑیوں کو مشکلات کا سامنا رہا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...