مسئلہ کشمیر پر آزر بائیجان کی حمایت کا شکریہ، دفتر خارجہ
اسلام آباد (آن لائن) ترجمان دفترخارجہ عائشہ فاروقی نے آذربائیجان کے سفیر علی علی زادے سے ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے مابین باہمی تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔اپنے پیغام میں ترجمان دفترخارجہ عائشہ فاروقی کاکہنا ہے کہ پاکستان اور آذربائیجان کے مابین مضبوط دوطرفہ تعلقات موجودہیں اور آذربائیجان کی جانب سے مسئلہ کشمیر کے سلسلے میں پاکستان کے موقف کی حمایت کرنے پر آذربائیجا ن کے شکرگزار ہیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ وقت میں دونوں ممالک کے مابین تعلقات مزید مضبوط ہونگے۔واضح رہے کہ آذربائیجان نے اسلامی ممالک کی تنظیم (اوآئی، سی) کے اجلاس میں مسئلہ کشمیر سے متعلق پاکستان کے موقف کی حمایت کی تھی۔ دوسری جانب آذربائیجان کے سفیر علی علی زارے نے سوشل میڈیا پرجاری اپنے پیغام میں کہا کہ عائشہ فاروقی کے ساتھ دفتر خارجہ میں ملاقات کرنا بہت اچھا تھا۔ ملاقات کے دوران پاکستان اور آذربائیجان کے مابین تعلقات کو مضبوط کرنے پر اتفاق کیاگیا۔
دفتر خارجہ