یونیورسٹی آف سوات شانگلہ کیمپس کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کی تیاریاں

  یونیورسٹی آف سوات شانگلہ کیمپس کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کی تیاریاں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(سٹاف رپورٹر)یونیورسٹی آف سوات شانگلہ کیمپس کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کی تیاریاں،تمام تر ضروریات کیلئے پروپوزل فوری طور تیار کرنے کی ہدایت،وزیر اعلی سے منظوری لی جائیگی،اس سلسلے میں گزشتہ روزصوبائی وزیر اطلاعات شوکت علی یوسفزئی کے زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر جمال خٹک اور ڈائریکٹر شانگلہ کیمپس محبوب الرحمن نے شرکت کی،اس موقع پر ڈائریکٹر شانگلہ کیمپس محبوب الرحمن نے شانگلہ یونیورسٹی کے حوالے سے شوکت علی یوسفزئی کو تفصیلی بریفنگ دی اور حالیہ پراگرس رپورٹ پیش کی جس پر شوکت علی یوسفزئی نے اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ دن دور نہیں جب شانگلہ کیمپس کو یونیورسٹی کا درجہ مل جائیگا اس موقع پر انہوں نے یونیورسٹی انتظامیہ کو شانگلہ کیمپس کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کیلئے تمام تر ضروریات کو پورا کرنے اور دیگر ضروریات کیلئے پروپوزل تیار کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ جلد از جلد اسکو مکمل کرکے پیش کیا جائیں تاکہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان سے اسکی منظوری لی جائیں،انہوں نے کہا کہ شانگلہ کیمپس کو یونیورسٹی کا درجہ ملنے سے شانگلہ کے طلباء و طالبات کے مشکلات میں کمی آئیگی اورانکو مذید اعلی تعلیم کے مواقع میسر ہونگے جبکہ اس سے یہاں کے عوام کو روزگار کے مواقع بھی میسر ہونگے اور یہاں کے عوام کے محرومیوں کا ازالہ ہوجائیگا۔