صوابی،چلتی کار پر فائرنگ افغان مہاجر جاں بحق

    صوابی،چلتی کار پر فائرنگ افغان مہاجر جاں بحق

  



صوابی(بیورورپورٹ).صوابی مردان روڈ پر نامعلوم افراد کی موٹر کار پر اندھا دھند فائرنگ سے کار میں سوار افغان مہاجر موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ کاکو خان سکنہ افغانستان حال بارہ گئی کیمپ صوابی نے تھانہ صوابی میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کا بیٹا علی خان موٹر کار میں صوابی سے اپنے گھر آرہے تھے کہ مر دان روڈ پر نامعلوم افراد نے کار پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں ان کا بیٹا علی خان گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔ صوابی پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...