عمران خان کی پہچان جھوٹے وعدے، یوٹرن کے علاوہ کچھ نہیں، سعید غنی

  عمران خان کی پہچان جھوٹے وعدے، یوٹرن کے علاوہ کچھ نہیں، سعید غنی

  



کراچی (سٹاف رپورٹر)وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے وفاقی حکومت شہرقائد کراچی میں ایک پائی خرچ کرنے اور نہ ہی صو بائی حکومت کو اس کا جائز حصہ دینے کو تیار ہے۔ سندھ میں مکمل کیے گئے ترقیانی منصونے کسی بھی صوبے سے زیادہ ہیں اور تمام ترقیاتی کام صوبائی حکومت نے اپنے محدود وسائل میں مکمل کیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز اپنے حلقے میں جاری مختلف ترقیاتی اسکیموں کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔ سعید غنی نے کہا سندھ میں مکمل کیے گئے ترقیانی منصونے کسی بھی صوبے سے زیادہ ہیں اور تمام ترقیاتی کام سندھ حکومت نے اپنے محدود وسائل میں مکمل کیے۔ سندھ حکومت نے شہر قائدکراچی میں لاتعداد ترقیاتی کام مکمل کئے ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت نے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زردرای کے ویژن کو عملی جامہ پہناتے ہوئے کراچی میں ایسے منصوبے بھی مکمل کیے جنکی ماضی کی کسی بھی حکومت میں نظیر نہیں ملتی۔ عمران خان کی پہچان جھوٹے وعدے اور یو ٹرن کے علاوہ کچھ نہیں، بجلی و گیس کی مسلسل قیمتوں میں اضافے نے عوام کی کمر ٹوڑ دی ہے، سلیکٹڈ حکمران آج بھی گھبرانا نہیں کا راگ آلاپ رہے ہیں۔ اس موقعے پر سعید غنی محمود آباد نالے پر جا ر ی کام کا جائزہ لینے پہنچے، جہاں چیف انجینئر نے محمود آباد نالے پر جاری کام پر صوبائی وزیر کو بریفنگ دی، ترقیاتی کاموں میں مصروف عملے اور متعلقہ حکام سے بات کرتے ہوئے انکا کہنا تھا محمود آباد نالے کا کام جلد مکمل کیا جائے، کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی کیونکہ یہ منصو بہ صرف اطرا ف کی رہائشیوں کیلئے ہی نہیں بلکہ لاکھوں شہریوں کی سہولت کیلئے ہے۔

سعید غنی

مزید : پشاورصفحہ آخر