سٹی سپورٹس کمپلکس میں انڈر 21 ون ٹیبل ٹینس ٹرائل کا افتتاح
ایبٹ آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سٹی سپورٹس کمپلکس میں انڈر 21 ون ٹیبل ٹینس ٹرائل کا افتتاح ھو گیا ہزارہ بھر سے میل اور فی میل کھلاڑیوں کی شرکت ایبٹ آباد سٹی سپورٹس کمپلکس میں انڈر 21 ٹیبل ٹینس کے ٹرائل کی افتتاحی تقریب منعقد ھوئی جسمیں بڑی تعداد میں ہزارہ بھر کی میل اور فی میل کھلاڑیوں نے شرکت کی، ٹرائل مکمل ہو نے پر ضلعی سطح پر مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا اس موقع پر خواتین کھلاڑیوں نے پبلک نیوز سے بات کرتے ھوئے کہا ہمیں بہت خوشی ھو رئی ہے ٹرائل شروع ھونے پر ہمیں تمام تر سہولیات مہیسر ہیں انشااللہ ضلعی سطح پر مقابلے جیت کر صوبائی مقابلوں میں حصہ لیں گی اور کامیاب ھو کر اپنے علاقے کا نام روشن کریں گی ان کا کہنا تھا کہ ہم اس سے پہلے بھی مختلف ٹورنمنٹ میں صوبائی سطح پر مقابلوں میں شرکت کی ہے اور نیشنل گیمز میں کامیاب ھو کر ملک اورر صوبے کا نام روشن کیا یے اس موقع پر افشلز کا کہنا تھا کہ لڑکیوں کی بڑی تعداد اس ایونٹ میں حصہ لے رئی ہیں اور ٹرائل میں خوب پریکٹس کر رئی ہیں تمام خوتین کھلاڑی جیت کے لیے پرعزم ہیں۔