باڑہ کے علاقہ اکا خیل سپن قبر میں مسجد سے رات کو 100کے وی ٹرانسفارمر چوری

  باڑہ کے علاقہ اکا خیل سپن قبر میں مسجد سے رات کو 100کے وی ٹرانسفارمر چوری

  



باڑہ(نمائندہ پاکستان) باڑہ کے علاقے اکاخیل سپین قبر میں رات کی تاریکی میں سو کے وی ٹرانسفارمر مسجد سے چوری کر دیا گیا۔ باڑہ کے علاقے میں ٹرانسفارمر کی چوری کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ اس علاقے میں چوری کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ واقعہ رات کی تاریکی میں پیش آیا۔ شیر زمان مسجد سے ٹرانسفارمر رات کی تاریکی میں چور کوئل نکال کر لے گئے۔ واقعہ کی ایف آئی ار قریبی تھانہ میں درج کر دی گئی ہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...