مہمند،یوسف خیل میں چورگھر کا صفایا کرگئے

  مہمند،یوسف خیل میں چورگھر کا صفایا کرگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
مہمند (نمائندہ پاکستان) ہیڈکوارٹرغلنئی گاؤں یوسف خیل میں چوری کی ایک اور واردات، نامعلوم چور رات کی تاریکی میں تاج میر نامی شخص کے گھر سے 2 لاکھ روپے مالیت کا سونا چاندی،نقدی اور موبائل فون لے اڑے۔ہیڈ کوارٹرغلنئی میں کل رات ہونے والی شدید بارش اور تاریکی میں نامعلوم افراد نے تاج میر نامی شخص کے دو کمروں کے تالے توڑ دیے،اور الماریوں اور صندوق میں موجود 2 تولے سونا اور 4 تولے چاندی،ایک موبائل فون اور نقدی سمیت 2لاکھ روپے سے زائد سامان لے اڑے۔اس سے پہلے بھی ملا یان منڈی سپینکے کلے اور داؤد کور میں اس طرح کے واقعات پیش آئے ہیں۔نامعلوم چور رات کے وقت گھروں میں چوری کی واردات کرتے ہیں،یاد رہے کہ پچھلے چند دنوں میں یہ مسلسل چوتھی واردات ہے۔ لیکن ابھی تک اس میں ملوث کسی بھی شخص کو گرفتار نہیں کیا گیا،