عوامی مفاد میں 2 افسران کے تبادلوں وتعیناتیوں کے احکامات جاری

عوامی مفاد میں 2 افسران کے تبادلوں وتعیناتیوں کے احکامات جاری

  



پشاور(سٹاف رپورٹر)حکومت خیبرپختونخوا نے فوری طور پر عوامی مفاد میں دو افسران کے تبادلوں وتعیناتیوں کے احکامات جاری کیے ہیں تفصیلات کے مطابق زیر تبادلہ اسسٹنٹ کمشنر (سر واکئی) قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان شوزب عباس (پی اے ایس، بی ایس 17) کو بحیثیت اسسٹنٹ کمشنر بنوں برقرار رکھا گیا جبکہ سیکشن آفیسر محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم سمیع اللہ(پی ایم ایس، بی ایس- 17) کو تبدیل کرکے ان کو بحیثیت اسسٹنٹ کمشنر(سر وکئی) قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان تعینات کردیا گیا.اس امر کا اعلان اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا

مزید : پشاورصفحہ آخر