سرکاری املاک کی حفاظت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے،عطاء الرحمان

  سرکاری املاک کی حفاظت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے،عطاء الرحمان

  



بنوں (بیورورپورٹ)سرکاری املاک کی حفاظت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور اس ضمن میں تمام ممکنہ اقدامات اُٹھانے کی ہر ممکن کوشش کرینگے۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر بنوں عطا ء الرحمان نے کرم پل کو ممکنہ خطرے اور نقصانات کے جائزے کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا تعمیرات کسی بھی ملک کی اساس ہوتی ہے اور ان کی حفاظت اتنی ہی ضروری ہے جتنی ان کی تعمیرات ضروری ہوتی ہے۔ اس موقع پر محکمہ معدنیات، ایریگیشن، سی اینڈ ڈبلیوبنوں کے آفیسران موجود تھے۔ڈی سی بنوں کوموقع پر بریفنگ دیتے ہوئے متعلقہ آفیسران نے کہا کہ پل کے نزدیگ مائنگ کی وجہ سے پل کو خطرات ہیں اور اس کے تدارک کیلئے مائنگ کو کنٹرول کرنے کی ضرورت ہے۔ ڈی سی بنوں نے موقع پر اس کے تدارک کیلئے متعدد اقدامات اُٹھائے اور اس بات پر زور دیاکہ دریائے کرم کے تینوں پلوں کی حفاظت کیلئے مانئنگ قانون کے مطابق 500میٹرز تک مائننگ نہ کی جائے اور کہا کہ سرکاری املاک کی حفاظت کو یقینی بناکر رپورٹ تیار کی جائے تاکہ ممکنہ خطرے سے نمٹنے کیلئے بہترین حکمت عملی کو اپنایا جائے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر