مہمند،ڈی پی او فضل احمد جان کا پریس کلب کا دورہ

      مہمند،ڈی پی او فضل احمد جان کا پریس کلب کا دورہ

  



مہمند (نمائندہ پاکستان)ہیڈکوارٹر غلنئی ڈی پی او مہمند فضل احمد جان کا دورہ مہمند پریس کلب،نومنتخب کابینہ کو مبارکباد دی۔اور صدر گل محمدمہمند کو ہار پہنایا۔تفصیلات کیمطابق ڈی پی او مہمند فضل احمد جان نے مہمند پریس کلب کا دورہ کیا اور نو منتخب صدر گل محمدمہمند سمیت تمام کابینہ کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔صدر گل محمد مومند نے ڈی پی او کو پریس کلب کے مختلف حصوں کا معائنہ کروایا۔اور پریس کلب کی کارکردگی اور مسائل اور مشکلات سے آگاہ کیا۔ڈی پی او کا کہنا تھا کہ صحافی معاشرے کے مسائل کو اجاگر کرنے اور ان کی روک تھام میں ہمارے شانہ بشانہ کا م کریں تاکہ ہم مل کر معاشرے سے جرائم کا خاتمہ کرسکے۔انہوں نے پوری کابینہ کو اپنی مکمل تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ مہمند پولیس صحافیوں کی تحفظ اور بھرپور مدد جاری رکھیں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر