وزیر ٹرانسپورٹ ملک شاہ محمد خان سے مختلف قبیلوں کے مشران کی ملاقات

  وزیر ٹرانسپورٹ ملک شاہ محمد خان سے مختلف قبیلوں کے مشران کی ملاقات

  



بنوں ( بیورورپورٹ)خیبر پختونخوا کے نئے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ملک شاہ محمد خان سے شمالی وزیرستان عیدک اور بورا خیل قبیلوں سے تعلق رکھنے والے مشران،پاکستان تحریک انصاف اور انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے رہنماؤں نے وزیر ہاؤس بنوں میں ملاقات کی اور انہیں ملک شاہ محمد خان کو ہار پہناکر صوبائی وزیر بننے پر مبارکباد دی اس موقع پر ضلعی صدارت کے امیدوار ملک مویز خان بھی موجود تھے ؎ قدیر داوڑ کی قیادت میں آئے ہوئے وفد نے صوبائی وزیر ٹرانبسپورٹ ملک شاہ محمد خان کو وزیرستان کے دورے کی دعوت دی جسمیں صوبائی وزیر ریلف محمد اقبال بھی شرکت کریں گے جبکہ پی ٹی آئی،آئی ایس ایف کے کارکن،سابقہ امیدوار قومی اسمبلی مولوی نسیم علی شاہ،این اے48کے سابقہ امیدوار ملک اورنگزیب خان،پی ٹی آئی ساؤتھ ریجن کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ڈاکٹر بشیر خان اور دوسرے رہنماؤں کو بھی دعوت دی جائیگی اور انتظامت کی ذمہ داری قدیر داوڑ کو دی جائیگی،دورے میں مبارک شاہی سے لیکر عیدک،بورا خیل اور زیرکی تک کے دس لاکھ سے زائد آبادی کیلئے مشترکہ عیدک تحصیل کی بحالی پر مشاورت،عیدک بازار کے تاجروں کو معاوضے،گھروں کی دوبارہ سروے،صحت انصاف کارڈ کے حصول میں آسانی،معیاری تعلیمی اداروں کے قیام اور دیگر مسائل پر بھی مشاورت کی جائیگی اس موقع پر صوبائی ویزر ملک شاہ محمد خان نے دورہ وزیرستان کی دعوت قبول کرتے ہوئے کہا کہ وزیرستان کے مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری منعقد کریں گیوزیرستان ہمارا دوسرا گھر ہے اور وزیرستان کے عوام نے اس ملک کیلئے ناقابل فراموش قربانیاں دی ہیں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت وزیرستان کے عوام سے کئے ہوئے وعدے ایک ایک کرکے پورے کریگی اور انشاء اللہ تحریک انصاف کی حکومت میں وزیرستان کے تمام مسائل حل ہوں گے اور دنیا کو نیا وزیرستان نظر آئیگا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر