آزادی صحافت،140ممالک میں پاکستان کا 116واں نمبر، فہرست جاری

  آزادی صحافت،140ممالک میں پاکستان کا 116واں نمبر، فہرست جاری

  



نیویارک(آئی این پی)عالمی مسابقتی انڈیکس 2019میں پاکستان آزادی صحافت کی فہرست میں 116ویں نمبر پر رہا۔معیشت، فنون لطیفہ، ثقافت اور سائنس وٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں دنیا کے مختلف ملکوں کی درجہ بندی کرنے والے بین الاقوامی ادارے ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ عالمی مسابقتی انڈیکس نے گزشتہ برس آزادی صحافت کے حوالے سے بہترین ممالک کی فہرست جاری کی ہے۔دی ورلڈ انڈیکس کے سالانہ اعدادوشمار کے مطابق ناروے آزادی صحافت کے حوالے سے 2019 میں سب سے بہترین ملک رہا۔فہرست میں دوسرے نمبر پر فن لینڈ، تیسرے نمبر پر سوئیڈن، چھٹے پر سوئٹزر لینڈ اور ساتویں نمبر پر نیوزی لینڈ شامل ہیں۔ رہورٹ کے مطابق گزشتہ برس آزادی صحافت کے حوالے سے پاکستان کی صورتحال نہایت خراب رہی۔ 140 ممالک کی فہرست میں پاکستان 116 ویں نمبر پر موجود ہے۔گزشتہ برس پاکستان کے ساتھ بھارت میں بھی صحافیوں کے لیے صورتحال انتہائی خراب تھی۔ فہرست میں بھارت پاکستان سے صرف دو درجہ اوپر یعنی 114 ویں نمبر پر ہے۔

آزادی صحافت

مزید : پشاورصفحہ آخر