آسٹریلیا کے جنگلات میں آگ پر قابو نہ پایا جا سکا، ہلاکتوں کی تعداد 26ہو گئی 

آسٹریلیا کے جنگلات میں آگ پر قابو نہ پایا جا سکا، ہلاکتوں کی تعداد 26ہو گئی 

  



کینبرا(صباح نیوز)آسٹریلیا کے جنگلات میں لگی آگ پر تاحال قابو نہ پایا جاسکا۔ آگ کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 26 ہوگئی۔ دو ہزار گھر جلنے سے ہزاروں افراد بے گھر اور پچاس کروڑ سے زائد جانور جل کر ہلاک ہوگئے۔آسٹریلیا کے جنوب مغرب میں جنگلات میں لگنے والی آگ تاحال بجھائی نہیں جاسکی ہے۔ فائر فائٹرز اور طیاروں کے ذریعے پانی ڈالنے کے باوجود آگ بجھائی نہ جاسکی۔ آگ کے باعث فائر فائٹرز سمیت چھبیس افراد ہلاک اور دو ہزار گھر جلنے سے ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے۔ آسٹریلین حکام کے مطابق آگ کے باعث پچاس کروڑ سے زائد کینگرو، کولاز اور دیگر جانور جل کر ہلاک ہوگئے۔

مزید : عالمی منظر


loading...