مہنگائی کے خلاف بی جے پی کی خاتون رکن اسمبلی کو خفت کا سامنا

مہنگائی کے خلاف بی جے پی کی خاتون رکن اسمبلی کو خفت کا سامنا

  



چیکمنگلور(صباح نیوز)بھارتیا جنتا پارٹی کے وزیر گلی گلی رسوا اور بدنام ہورہے ہیں۔ مہنگائی کے خلاف خاتون رکن اسمبلی کو خفت کا سامنا اس وقت کرنا پڑ گیا جب پیاز کا ہار گلے میں ڈالا گیا تو شوبھا جی نے یہ جرات دکھانے والی خاتون کو ہاتھ بھی رسید کردیا۔بھارتی شہر چیکمنگلور میں بڑی شان سے بی جے پی کی رکن اسمبلی شوبھا کرندلجی آئیں تو ان کا استقبال کرنے والوں نے بھی ان کی کلاس لینے کی ٹھانی۔ جبھی ایک خاتون نے آگے بڑھ کر مہنگی ہوتی پیاز کا ہار ان کے گلے میں پہنانا چاہا تو رکن اسمبلی کو بھی آگیا جلال۔ جنہوں نے جھٹ یہ حرکت کرنیو الی خاتون کو مارنے کی کوشش کی۔ عوام بھی تیار تھی جس نے مہنگائی اور مودی سرکار کے خلاف ایسے بلند و بالا نعرے لگائے کہ اس پورے ٹولے کو بھاگنا ہی پڑا۔

مزید : عالمی منظر