الیکشن کمشنر، ارکان تقررمعاملہ، حکومت نے بابر یعقوب کا نام واپس لے لیا

الیکشن کمشنر، ارکان تقررمعاملہ، حکومت نے بابر یعقوب کا نام واپس لے لیا

  



اسلام آباد(آئی این پی)چیف الیکشن کمشنر و ارکان کی تعیناتی کا معاملہ،پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ختم ہوگیا،پارلیمانی کمیٹی میں حکومت نے سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کا نام واپس لے لیا، حکومت نے بابر یعقوب فتح محمد کا نام چیف الیکشن کمشنر کی لسٹ سے نکال دیا۔ ذرائع کے مطا بق حکومت نے نئے نام کیلئے وقت مانگ لیا۔ پیپلز پارٹی کے رہنماء سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہاہے حکومت و اپوزیشن کا جلد کسی ایک نام اتفاق کرنے کا فیصلہ ہوجائیگا۔ چیف الیکشن کمشنر کے نئے ناموں کا تبادلہ جمعے کو ہو گا الیکشن کمیشن کے دو ممبران کی تقرری پر اتفا ق ہو چکا ہے جبکہ اپوزیشن نے دعوی کیا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن چیف الیکشن کمیشن کی تقرری کے لئے ہفتے تک اتفاق رائے سے ایک نام فائنل کر لیں گے، تفصیلات کے مطابق منگل کو چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تقرری کا معاملہ پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مشاورتی ا جلاس ہوا جس میں پارلیمانی کمیٹی نے آج عدالت سے نئے الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے معاملہ پر مزید وقت لینے کا فیصلہ کیا۔ ذرائع کے مطا بق نئے چیف الیکشن کمشنر کے لئے سابق وفاقی سیکرٹری فضل عباس میکن کی تقرری کا قوی امکان ہے جبکہ اپوزیشن نے حکومت کی طرف سے نامزدگی قبول کرنے کا عندیہ دیدیا ہے، کمیٹی کا آئندہ اجلاس پیر کو متوقع ہے جس میں سارے معاملات طے پا جائیں گے۔

نام واپس

مزید : صفحہ اول