کراچی: فائرنگ سے اہلسنت والجماعت کا کارکن جاں بحق

کراچی: فائرنگ سے اہلسنت والجماعت کا کارکن جاں بحق
کراچی: فائرنگ سے اہلسنت والجماعت کا کارکن جاں بحق

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے ایک مذہبی جماعت کے کارکن کو قتل کر دیا۔

کراچی کے علاقے منظور کالونی میں واقع ایک گھر میں نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے اہلسنت والجماعت کا کارکن جاں بحق ہو گیا۔فائرنگ کا واقعہ منظور کالونی کے علاقے جونیجو ٹاو¿ن کے گھر میں پیش آیا جہاں زاہد نامی شخص جاں بحق ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق جائے وقوع سے گولیوں کے 8 خول ملے ہیں، ملزمان قتل کی اس واردات کے بعد باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔اہلسنت والجماعت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مقتول ان کا کارکن تھا اور محمود آباد ٹاو¿ن کا سیکرٹری اطلاعات اور میڈیا سیل کا رکن تھا۔

مزید : اہم خبریں /علاقائی /سندھ /کراچی


loading...