”نوازشریف اورچودھری نثار کیخلاف سخت کارروائی کی جائے“پرویز مشرف کیخلاف آرٹیکل 6کامقدمہ بنانے پرسپریم کورٹ رجسٹری میں درخواست دائر

”نوازشریف اورچودھری نثار کیخلاف سخت کارروائی کی جائے“پرویز مشرف کیخلاف ...
”نوازشریف اورچودھری نثار کیخلاف سخت کارروائی کی جائے“پرویز مشرف کیخلاف آرٹیکل 6کامقدمہ بنانے پرسپریم کورٹ رجسٹری میں درخواست دائر

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق صدرپرویز مشرف کیخلاف آرٹیکل 6کامقدمہ بنانے پر نوازشریف ،چودھری نثار اوردیگر کیخلاف سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں درخواست دائرکردی گئی ۔

درخواست میں موقف اختیارکیاگیا ہے کہ لاہورہائیکورٹ نے خصوصی عدالت کی تقرری کو غیرقانونی قراردے دیاہے ،لاہورہائیکورٹ کے فیصلے سے ثابت ہوا پرویز مشرف کیخلاف کارروائی بدنیتی پر مبنی تھی ،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ نوازشریف اورچودھری نثار کیخلاف سخت کارروائی کی جائے،نوازشریف کو واپس وطن لاکر سزاکو مکمل کروانے کاحکم دیاجائے،درخواست میں مزید کہا گیاہے کہ سابق سیکرٹری داخلہ شاہد خان کیخلاف بھی غیرآئینی اقدامات پر سخت فیصلہ دیا جائے ۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /سندھ /کراچی