پی آئی سی حملہ کیس، وزیراعظم کے بھانجے حسان نیازی سمیت10 وکلا کی عبوری ضمانتوں میں 20 جنوری تک توسیع

پی آئی سی حملہ کیس، وزیراعظم کے بھانجے حسان نیازی سمیت10 وکلا کی عبوری ...
پی آئی سی حملہ کیس، وزیراعظم کے بھانجے حسان نیازی سمیت10 وکلا کی عبوری ضمانتوں میں 20 جنوری تک توسیع

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشتگردی عدالت نے پی آئی سی حملہ کیس میں وزیراعظم کے بھانجے حسان نیازی سمیت10وکلا کی عبوری ضمانتوں میں 20جنوری تک توسیع کردی، عدالت نے آئندہ سماعت پر مقدمے کا ریکارڈ طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں پی آئی سی حملہ کیس کی سماعت ہوئی، وزیراعظم کے بھانجے حسان نیازی اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے،عدالت نے حسان نیازی سمیت 10وکلا کی عبوری ضمانتوں میں 20جنوری تک توسیع کردی ،عدالت نے آئندہ سماعت پر مقدمے کا ریکارڈ طلب کرلیا۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور