الیکشن کمیشن ارکان کی تعیناتی کامعاملہ،اسلام آبادہائیکورٹ نے حکومت کومزید 10 روز کی مہلت دیدی

الیکشن کمیشن ارکان کی تعیناتی کامعاملہ،اسلام آبادہائیکورٹ نے حکومت کومزید ...
الیکشن کمیشن ارکان کی تعیناتی کامعاملہ،اسلام آبادہائیکورٹ نے حکومت کومزید 10 روز کی مہلت دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو الیکشن کمیشن ارکان کی تعیناتی کیلئے مزید10 روز کی مہلت دیدی، چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ ماضی میں پارلیمان کی بہت بے توقیری ہوچکی ہے ،پارلیمنٹ کامعاملہ عدالت میں آتاہے توپارلیمان کی بے توقیری ہوتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں الیکشن کمیشن کے دو ارکان کی تعیناتی کے معاملے پرسماعت ہوئی،چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ کسی نتیجے پر پہنچے ہیں؟،صدارتی آرڈیننسز کے حوالے سے بھی درخواست زیرسماعت ہے،وفاقی حکومت نے الیکشن کمیشن کے دو ارکان کی تعیناتی کیلئے 10 روز کاوقت مانگ لیا۔محسن شاہ نواز رانجھا نے حکومتی استدعاکی حمایت کردی۔محسن شاہ نواز رانجھا نے کہا کہ بتایا گیا ہے کہ صدرمملکت کو 4 آرڈیننسز واپس لینے کی سمری بھجوائی گئی ہے، اچھی بات یہ ہے کہ پارلیمنٹ میں اب چیزیں مشاورت کے ساتھ طے ہو رہی ہیں، ہماری یہی گزارش ہوتی ہے کہ ایوان کو رولز کے مطابق چلایا جائے۔
چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ یہ خوش آئند بات ہے کہ پارلیمنٹ کی بے توقیری نہیں ہوئی، پارلیمنٹ کا تقدس اور آئین کی سربلندی ضروری ہے،چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہا کہ ماضی میں پارلیمان کی بہت بے توقیری ہوچکی ہے ،پارلیمنٹ کامعاملہ عدالت میں آتاہے توپارلیمان کی بے توقیری ہوتی ہے۔
عدالت نے حکومت کی الیکشن کمیشن ارکان کی تعیناتی کیلئے مہلت کی استدعا منظور کرلی اورحکومت کوالیکشن کمیشن کے ارکان کی تعیناتی کےلئے10روز کا وقت دےدیا۔الیکشن کمیشن کے دونئے ارکان کی تعیناتی کےخلاف سماعت27جنوری تک ملتوی کردی۔