”اگر ہمارے فوجیوں کو نکالا تو ہم یہ چیز منجمد کر دیں گے “امریکہ نے عراق کو ایک اور دھمکی دیدی

”اگر ہمارے فوجیوں کو نکالا تو ہم یہ چیز منجمد کر دیں گے “امریکہ نے عراق کو ...
”اگر ہمارے فوجیوں کو نکالا تو ہم یہ چیز منجمد کر دیں گے “امریکہ نے عراق کو ایک اور دھمکی دیدی

  



واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن ) امریکہ نے عراقی انتظامیہ کو دھمکی دی ہے کہ اگر ہمارے فوجیوں کو نکالا تو ہم نیو یارک فیڈرل بینک میں اس کے اکاو¿نٹ منجمد کر دیں گے۔

غیر ملکی جریدے ”دی وال سٹریٹ جنرل“ کی رپورٹ کے مطابق عراق پٹرول کی فروخت سے حاصل شدہ زرِمبادلہ کو نیویارک فیڈرل بینک میں رکھتا ہے،امریکا کے نیویارک فیڈرل بینک نے عراق کے مرکزی بینک کے اثاثوں کی مقدار سے متعلق کوئی معلومات فراہم نہیں کیں تاہم عراق مرکزی بینک کے جاری کردہ حالیہ مالیاتی اعداد و شمار کے مطابق 2018 کے آخر تک بینک کے نیویارک فیڈرل بینک میں اوورنائٹ ڈپازٹ کی مقدار 3 ارب ڈالر کے لگ بھگ تھی۔

یاد رہے کہ امریکہ نے بغداد ایئر پورٹ پر ڈرون حملے میں ایران کی القدس بریگیڈ کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کو ڈرون حملے میں قتل کر دیا تھا جس کے بعد ایران نے بدلہ لینے کا اعلان کیا تھا ۔ امریکی حملے کے بعد عراق کی پارلیمنٹ نے غیر ملکی افواج ملک سے نکالنے کی قرار داد متفقہ طور پر منظور کی تھی جس کے بعد امریکہ کی جانب سے دھمکی آمیز رویہ اختیار کیا گیا تھا ۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ہماری فوج نکالنی ہے تو ہمیں وہ معاوضہ ادا کیا جائے جس سے ہم نے ایئر بیس تعمیر کی ہے تاہم اب اس کے بعد امریکہ کی جانب سے ایک اور دھمکی سامنے آ گئی ہے ۔ایران نے جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے جواب میں عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر میزائلوں سے حملہ بھی کیا تھا ۔

مزید : بین الاقوامی