سپریم کورٹ میں گن اینڈکنٹری کلب سے متعلق کیس کی سماعت کرنے والا بنچ تحلیل ہوگیا

سپریم کورٹ میں گن اینڈکنٹری کلب سے متعلق کیس کی سماعت کرنے والا بنچ تحلیل ...
سپریم کورٹ میں گن اینڈکنٹری کلب سے متعلق کیس کی سماعت کرنے والا بنچ تحلیل ہوگیا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں گن اینڈکنٹری کلب سے متعلق کیس کی سماعت کرنے والا بنچ تحلیل ہوگیا،جسٹس یحییٰ آفریدی نے کلب کے ممبر ہونے کے باعث کیس کی سماعت سے معذرت کرلی،جس پر نئے بنچ کی تشکیل کیلئے درخواست چیف جسٹس گلزاراحمد کو ارسال کردی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں گن اینڈکنٹری کلب سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس عمر عطابندیال کی سرابراہی میں بنچ نے سماعت کی،جسٹس یحییٰ آفریدی نے کلب کے ممبر ہونے کے باعث کیس کی سماعت سے معذرت کرلی جس پر بنچ تحلیل ہوگیا۔

جسٹس عمر عطابندیال نے کہا کہ جج صاحب کے انکار کے باعث آج کیس نہیں سن سکتے،17 دسمبر کو موجودہ انتظامیہ کوایک مرتبہ توسیع دے چکے ہیں ،کیس 15 روز بعد دوبارہ سماعت کیلئے مقررکردیں گے، فریقین چاہیں تو جواب جمع کرا سکتے ہیں ،عدالت نے کیس کی سماعت غیرمعینہ ملتوی تک ملتوی کردی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...