برفانی تودہ گرنے سے ہلاکتیں، آزمائش کی اس گھڑی میں اپنے ہم وطنوں کے ساتھ ہیں،حکومت

برفانی تودہ گرنے سے ہلاکتیں، آزمائش کی اس گھڑی میں اپنے ہم وطنوں کے ساتھ ...
برفانی تودہ گرنے سے ہلاکتیں، آزمائش کی اس گھڑی میں اپنے ہم وطنوں کے ساتھ ہیں،حکومت

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آزاد کشمیر اور بلوچستان میں برفانی تودہ گرنے اور دیگر حادثات میں بڑی تعداد میں جانی ضیاع پر حکومت پاکستان نے افسوس کااظہارکیاہے۔حکومت کا کہنا ہے کہ وہ  آزمائش کی اس گھڑی میں اپنے ہم وطنوں کے ساتھ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ’آزاد کشمیر اور بلوچستان میں برفباری سے حادثات پر ہلاکتوں پربے حد رنج و غم ہے۔اپنی تمام تر مصروفیات ایک طرف رکھتے ہوئے وزیراعظم آج آزاد جموں وکشمیر جائیں گے اور تازہ ترین صورتحال کا خود جائزہ لیں گے۔ زخمیوں کی عیادت کریں گے۔ آزمائش کی اس گھڑی میں ہم سب اپنے ہم وطنوں کے ساتھ ہیں۔‘

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر معاون خصوصی نے مزید کہا کہ ’آزاد جموں کشمیر میں برفانی تودا گرنے کے بعد کی صورتحال کا وزیراعظم نے فوری نوٹس لیتے ہوئے فوری امدادی اقدامات کی ہدایت کی۔ وزیر اعظم نے متعلقہ اداروں کو ہنگامی بنیادوں پر مشکلات سے دوچار شہریوں اور متاثرین کی بھرپور امداد کے احکامات دیئے۔‘

فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ ’وزیراعظم نے متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے سمیت زخمیوں کے بھرپور علاج معال

جے کیلئے ہدایات دیں۔آزاد جموں و کشمیر حکومت اور

متعلقہ محکموں کے اشتراک عمل سے متاثرہ خاندانوں اور شہریوں کی مدد کیلئے تمام وسائل اور صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔‘

واضح رہے کہ آزاد کشمیر اور بلوچستان میں برفانی تودہ گرنے اور برفباری سے پیش آئے حادثات پرستانوے افرادلقمہ اجل بن گئے ہیں جبکہ متعدد لاپتہ ہیں۔

مزید : اہم خبریں /قومی


loading...