مریم نواز ای سی ایل سے نام نکلوانے کیلئے کوشاں لیکن مسلم لیگ ن کے ایک اور رہنما کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا

مریم نواز ای سی ایل سے نام نکلوانے کیلئے کوشاں لیکن مسلم لیگ ن کے ایک اور ...
مریم نواز ای سی ایل سے نام نکلوانے کیلئے کوشاں لیکن مسلم لیگ ن کے ایک اور رہنما کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما میاں جاوید لطیف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیا گیا۔ دنیا نیوز کے مطابق میاں جاوید لطیف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بجائے سمری سرکولیشن کے ذریعے کروائی گئی۔ چینل ذرائع کے مطابق کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے ای سی ایل نے چودھری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی سفارش کی تھی، کابینہ نے اسکی بھی منظوری دے دی ہے۔یاد رہے کہ نیب جاوید لطیف کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے۔