لاہورہائیکورٹ،مریم نواز کانام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری،تحریری جواب طلب

لاہورہائیکورٹ،مریم نواز کانام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر وفاقی حکومت ...
لاہورہائیکورٹ،مریم نواز کانام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری،تحریری جواب طلب

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہورہائیکورٹ نے مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کردیئے،عدالت نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت مریم نواز کی ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست پرتحریری جواب دے۔

تفصیلات کے مطابق مریم نوازکا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے درخواست پرلاہورہائیکورٹ میں سماعت ہوئی،جسٹس طارق عباسی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی۔وکیل مریم نواز نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ہائیکورٹ نے حکومت کو حکم دیا تھا کہ 7 دن میں فیصلہ کیا جائے،عدالت نے کہا کہ بتائیں کن وجوہات کی بنا پر نام ای سی ایل سے نکالا جائے،درخواست گزار مریم نواز کے والد علیل ہیں،درخواست ہے کہ نام ای سی ایل سے نکالا جائے۔

عدالت نے وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کر تے ہوئے مریم نواز کی ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست پرتحریری جواب طلب کرلیا اور مریم نوازکا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے درخواست پر سماعت 21 جنوری تک ملتوی کر دی۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور