سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کاملاجلارجحان،روپے کے مقابلے ڈالر کی قدرمزید کم

سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کاملاجلارجحان،روپے کے مقابلے ڈالر کی قدرمزید کم
سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کاملاجلارجحان،روپے کے مقابلے ڈالر کی قدرمزید کم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج ملا جلا رجحان دیکھنے کو مل رہا ہے۔ تاہم ڈالر کی قدر میں آج مزید کمی ہوگئی ہے۔سٹاک مارکیٹ میں دن کے آغازپر 100انڈیکس میں تین سو بیالیس پوائنٹس تک کا اضافہ ہوا تاہم کچھ دیر بعد انڈیکس ایک بار پھر نیچے آگیا۔
تفصیلات کے مطابق آج سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا ملاجلا رجحان دیکھنے کو ملا، دن کا آغاز42,897.77سے ہوا جو تین سو بیالیس پوائنٹس اضافے کے ساتھ 43,239.88تک پہنچ گیا تاہم اس کے بعد انڈیکس ایک بار پھر نیچے کی جانب آگیااور اس وقت 42,995.46پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا ہے۔


گزشتہ روز بھی مارکیٹ اتار چڑھاو کا شکار رہی اور دن کے اختتام پر انڈیکس میں 11 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روزیعنی پیر کو بھی اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان رہا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا ا?غاز 43 ہزار 207 پوائنٹس سے ہوا۔ ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران انڈیکس میں 102 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور انڈیکس 43 ہزار 091 کی سطح تک گر گیا تھا۔
دوسری جانب ہم نیوز کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کمی ہوگئی ہے۔ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر آج 154.90 روپے میں فروخت ہورہا ہے جو کہ گزشتہ روز 155 روپے میں دستیاب تھا۔اسی طرح انٹر بینک میں بھی ڈالر155 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔ گزشتہ سال جون سے لیکر اب تک ڈالر کی قیمت میں نو روپے 10 پیسے کمی ہوچکی ہے۔

مزید :

بزنس -