ایک چوری اوپر سے سینہ زوری، گاڑی چوری کے بعد واپسی کیلئے تاوان مانگنے والا رنگے ہاتھوں گرفتار

ایک چوری اوپر سے سینہ زوری، گاڑی چوری کے بعد واپسی کیلئے تاوان مانگنے والا ...
ایک چوری اوپر سے سینہ زوری، گاڑی چوری کے بعد واپسی کیلئے تاوان مانگنے والا رنگے ہاتھوں گرفتار

  



کراچی (ویب ڈیسک) کراچی میں پولیس نے گاڑی چوری کرنے کے بعد گاڑی کے مالکان سے اسے واپس کرنے کے لیے تاوان مانگنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔کراچی کے علاقے گڈاپ میں اے وی ایل سی نے کارروائی کرتے ہوئے 2کار لفٹرز کو چوری کی گاڑی سمیت گرفتار کیا ہے۔ملزمان نے کلفٹن کے بلاک 2 سے ڈبل کیبن گاڑی چوری کی تھی، جس کو واپس کرنے کے لیے ملزمان نے شہری سے تاوان طلب کیا تھا۔

کلفٹن کی پارکنگ سے شہری کی ڈبل کیبن گاڑی 4 جنوری کو چوری ہوئی تھی، ملزمان نے بعد میں شہری راحیل سے رابطہ کر کے اس سے گاڑی واپس کرنے کے لیے 5 لاکھ روپے تاوان مانگا تھا۔واردات میں ملوث ملزمان میں سے ایک مدعی راحیل کا ملازم اور دوسرا اس کا دوست ہے۔گرفتار ملزم زوہیب پرویز اور آدم برفت عادی مجرم ہیں اور پہلے بھی گرفتار ہو چکے ہیں، گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ دہشت گردی اور بارودی مواد رکھنے کے مقدمات درج ہیں۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی


loading...