"نواز شریف واپس آئے تو۔۔۔" وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر بھی بول پڑے

"نواز شریف واپس آئے تو۔۔۔" وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر بھی بول پڑے

  



اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے احتساب وداخلہ امور بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر آنے والی تصویر سے لگتا ہے کہ نواز شریف کی طبیعت اب بہتر ہے ، اگر وہ واپس آتے ہیں تو ان سے جیل میں دیگر قیدیوں جیسا سلوک ہوگا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ سوشل میڈیا پر آنے والی تصویر سے پتہ چلتا ہے کہ نوازشریف کی صحت بہتر ہوگئی ہے اگر ایسا ہے تو انہیں واپس آکر جیل میں باقی سزا کاٹنی چاہیے۔شہزاد اکبر نے کہا کہ نواز شریف کی بیماری ان کی عمر اور لائف سٹائل کے مطابق ہے ۔

شہباز شریف کیس میں کچھ اہم گرفتاریاں ہوئی ہیں، شہباز شریف پر بہت سخت الزامات ہیں، انہیں اور سلمان شہباز کو بہرحال ان باتوں کا جواب دینا ہوگا،جعلی اکائونٹس کیس کے بڑے کردار بھی پلی بارگین کی طرف آرہے ہیں اور وعدہ معاف گواہ بننے کو تیار ہیں، جعلی اکائونٹس کیس میں9،10 ارب روپے کی خاصی بڑی رقم کی پلی بارگین ہوئی ہے اور یہ پیسے عدالتوں کے ذریعے قومی خزانے میں جمع ہوچکے ہیں، جعلی اکائونٹس کیس میں 16 سے زائد ریفرنسز ابھی فائل ہونے ہیں، پیپلزپارٹی ایک پرانی جماعت ہے ، ان کے چند اشخاص کے خلاف کیسز ہیں۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد