وزیراعظم کے معاونین خصوصی کو کام سے روکنے کی درخواست مسترد،فریقین کو نوٹسز جاری

وزیراعظم کے معاونین خصوصی کو کام سے روکنے کی درخواست مسترد،فریقین کو نوٹسز ...
وزیراعظم کے معاونین خصوصی کو کام سے روکنے کی درخواست مسترد،فریقین کو نوٹسز جاری

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے وزیراعظم کے معاو نین خصوصی کیخلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 2ہفتے میں جواب طلب کرلیا،عدالت نے معاونین خصوصی کو فوری طور پر کام سے روکنے کی استدعا مستردکردی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں وزیراعظم کے 15 معاون خصوصی کےخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس عامرفاروق اور جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز پر مشتمل بنچ نے سماعت کی۔وکیل درخواست گزار نے کہا کہ معاون خصوصی کو وفاقی وزیر یا وزیرمملکت کا اسٹیٹس نہیں دیا جاسکتا، معاونین کو وفاقی وزیر اور وزیر مملکت کے اختیارات دیے گئے، وکیل درخواست گزارنے استدعا کی کہ وزیراعظم کے معاونین خصوصی کو کام سے روکا جائے۔

عدالت نےوزیراعظم کے معاونین خصوصی کوفوری کام سے روکنے کی استدعا اور حکم امتناع کی درخواست مستردکردی۔عدالت نے وزیراعظم کے 15 معاونین خصوصی کےخلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتے میں جواب طلب کرلیا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...