سندھ حکومت کاآئی جی پولیس کلیم امام کو ہٹانے کافیصلہ ،کابینہ کااجلاس آج طلب
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ حکومت نے آئی جی پولیس کلیم امام کو ہٹانے کافیصلہ کرلیاہے،آئی جی سندھ کیلئے کامران فضل، ڈاکٹر امیر شیخ اور غلام قادر تھیبوکے نام زیرغورہیں تاہم غلام قادرتھیبوآئی جی سندھ پولیس کیلئے مضبوط امیدوار ہیں۔
میڈیارپورٹس کے مطابق سندھ حکومت نے آئی جی پولیس کلیم امام کوہٹانے کافیصلہ کرلیا، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کابینہ کاہنگامی اجلاس آج طلب کرلیاہے،سندھ کابینہ اجلاس میں آئی جی کے حوالے سے حکمت عملی پر غورہوگا،سندھ کابینہ نے آئی جی کیلئے 3 نام فائنل کرلئے، آئی جی سندھ کیلئے کامران فضل، ڈاکٹر امیر شیخ اور غلام قادر تھیبوکے نام زیرغورہیں،3 میں سے 2 افسران پہلے بھی سندھ میں خدمات سرانجام دے چکے ہیں ۔آئی جی کلیم امام کے ساتھ سندھ حکومت کے انتظامی فیصلوں پر اختلافات ہیں ،قواعد کے تحت آئی جی سندھ کو ہٹانے کیلئے کابینہ کی منظوری درکار ہے۔