اے این ایف نے راناثنااللہ کی ضمانت منسوخی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی

اے این ایف نے راناثنااللہ کی ضمانت منسوخی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر ...
اے این ایف نے راناثنااللہ کی ضمانت منسوخی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسدادمنشیات فورس(اے این ایف)نے رانا ثنااللہ کی ضمانت منسوخی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔اے این ایف نے لاہورہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی۔

میڈیاریورٹس کے مطابق اے این ایف نے راناثنااللہ کی ضمانت منسوخی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے،درخواست میں کہا گیاہے کہ لاہور ہائیکورٹ کاراناثنااللہ کوضمانت دینے کافیصلہ برخلاف ہے،درخواست میں استدعاکی گئی ہے کہ راناثنااللہ کی ضمانت کافیصلہ کالعدم قرار دیاجائے،قانون کے تقاضوں کیلئے راناثنااللہ کی گرفتاری درکار ہے ۔درخواست میں رانا ثنااللہ کو فریق بنایاگیا ہے، ضمانت منسوخی کی درخواست 17 صفحات پر مشتمل ہے ۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد /سندھ


loading...