ماں کے ہاتھوں ہسپتال کے واش روم میں نومولود بچے کو مارنے کی کوشش سویپر نے ناکام بنا دی

ماں کے ہاتھوں ہسپتال کے واش روم میں نومولود بچے کو مارنے کی کوشش سویپر نے ...
ماں کے ہاتھوں ہسپتال کے واش روم میں نومولود بچے کو مارنے کی کوشش سویپر نے ناکام بنا دی

  



لاہور (کر ائم رپو رٹر)گجر پو رہ کے علا قہ کوٹ خواجہ سعید ہسپتال کے واش روم میں بچے کی پیدائش اور اسکے بعد مارنے کا معاملہ،شادباغ کی رہائشی خاتون نے بچے کو واش روم میں جنم دیا اورپیدائش کے بعد واش روم میں لگی ٹینکی میں مارنے کی کوشش کی گئی۔ہسپتال میں موجود خاتون سویپر نے شور ڈال دیا۔گارڈز اور سویپر خاتون نے واش روم میں موجود پانی والی ٹینکی سے بچہ برآمد کیا اوربچے کو فوری طور پر ایمرجنسی شفٹ کر دیا گیا۔

ایم ایس کوٹ خواجہ سعید ہسپتال اکبر علی بھٹی کا کہنا ہے کہ کوٹ خواجہ سعید ہسپتال میں واش روم میں غیر قانونی طور پر بچہ پیدا کرنے کا واقع ہوا ہے۔بچے کی حالت خطرے سے باہر ہے وارڈ میں بچے کو رکھا گیا ہے جبکہ تھانہ گجر پورہ میں ایف آئی آر درج کروا دی گئی ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور