چیف الیکشن کمشنر کےلئے ایسے جج کا نام تجویز کیا جائے جس نے ڈکٹیشن نہ لی ہو،ن لیگ اجلاس کی تفصیلات سامنے آگئیں

چیف الیکشن کمشنر کےلئے ایسے جج کا نام تجویز کیا جائے جس نے ڈکٹیشن نہ لی ہو،ن ...
چیف الیکشن کمشنر کےلئے ایسے جج کا نام تجویز کیا جائے جس نے ڈکٹیشن نہ لی ہو،ن لیگ اجلاس کی تفصیلات سامنے آگئیں

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پارلیمنٹ ہاؤس لائبریری میں مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی غیر رسمی بیٹھک ہوئی،جس میں خواجہ آصف ،سعدرفیق ،احسن اقبال، رانا ثنا اللہ ،رانا تنویر اورعطا تارڑ شریک ہوئے،ن لیگی رہنماؤں نے چیف الیکشن کمشنر کے نام پر مشاورت کی ۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ اجلاس میں لیگی ارکان نے رائے دی کہ حکومت نئے نام دے رہی ہے تو ہمیں بھی نئے نام دینے چاہئیں ،سعد رفیق نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کے لیے ایسے جج کا نام تجویز کیا جائے جس نے ڈکٹیشن نہ لی ہو،اس پر خواجہ آصف نے سعد رفیق سے سوال کیا کہ ایسا کون ساجج ہے آپ کی نظر میں؟سعد رفیق نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرے ذہن میں نام نہیں لیکن میری تجویز ہے۔

ذرائع کے مطابق راناتنویر نے تجویز دی کہ اپنے نام دے دیں اور معاملہ عدالت پر چھوڑ دیا جائے،ذرائع کاکہنا ہے کہ اجلاس کے دوران وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے پروگرام میں جوتا لانے کے معاملے پر بھی بات چیت ہوئی،احسن اقبال نے فیصل واوڈاکے اقدام پران کے استعفیٰ کے مطالبے کی تجویزدی لیکن سعد رفیق نے فیصل واوڈاکے استعفے کے مطالبے کی تجویز سے اختلاف کیا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...