بھارت میں بگ تھری کے بعد ”بگ فائیو“ کی سازش تیار ہونے لگی، گزشتہ روز ممبئی میں کیا ہوا؟ پریشان کن خبر آ گئی

بھارت میں بگ تھری کے بعد ”بگ فائیو“ کی سازش تیار ہونے لگی، گزشتہ روز ممبئی ...
بھارت میں بگ تھری کے بعد ”بگ فائیو“ کی سازش تیار ہونے لگی، گزشتہ روز ممبئی میں کیا ہوا؟ پریشان کن خبر آ گئی

  



ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت میں بگ تھری کے بعد اب ”بگ فائیو“ کی سازش تیار ہونے لگی ہے جہاں گزشتہ روز ممبئی کے ایک فائیو سٹار ہوٹل میں خصوصی لنچ میٹنگ میں بھارت، انگلینڈ، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے حکام شریک ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق اس میٹنگ میں بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے سابق سربراہ این سری نواسن بھی موجود تھے جنہوں نے ماضی میں بگ تھری کے نام پر دنیائے کرکٹ کو تقسیم کیا تھا۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ بھارت آئی سی سی کی جانب سے اپنے اگلے فیوچر ٹور پروگرام میں ہر سال ایک عالمی ایونٹ شامل کرنے کی تجویز پر ناخوش ہے اور اپنے ہم خیال بڑے ممالک کے ساتھ مل کر اپنا ہی سالانہ ٹورنامنٹ شروع کرنے کیلئے کوشاں ہے۔

ان ممالک کا واحد مقصد اپنے ایونٹ سے حاصل ہونے والا ریونیو صرف آپس میں ہی تقسیم کرنا ہے۔ممبئی کی میٹنگ میں شریک ’بگ فائیو‘ ممالک کے نمائندوں نے آئی سی سی کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا جس میں عالمی گورننگ باڈی کو خبردار کیا جائے گاکہ اگر ریونیو دینے والے ممالک کو اہم فیصلوں میں نظر انداز کیا گیا تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔

اس خط پر بی سی سی آئی، انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ اور کرکٹ جنوبی افریقہ کی جانب سے دستخط کردئیے گئے ہیں البتہ کرکٹ آسٹریلیا اور کرکٹ نیوزی لینڈ کی جانب سے دستخط کا انتظار ہے تاہم ابھی تک یہ بھی تصدیق نہیں ہو سکی کہ یہ دونوں بورڈز اس پلان سے متفق ہیں یا نہیں اور انہوں نے خط پر دستخط کیوں نہیں کئے۔

مزید : کھیل


loading...