سندھ کابینہ نے آئی جی کیلئے غلام قادر تھیبو کے نام کی منظوری دیدی

سندھ کابینہ نے آئی جی کیلئے غلام قادر تھیبو کے نام کی منظوری دیدی
سندھ کابینہ نے آئی جی کیلئے غلام قادر تھیبو کے نام کی منظوری دیدی

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ کابینہ نے آئی جی کیلئے غلام قادر تھیبو کے نام کی منظوری دیدی،نئے آئی جی سندھ کیلئے وفاق کو خط لکھاجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کااجلاس ہواجس میں صوبائی وزراءنے شرکت کی،وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم پولیس کو سیاسی نہیں بناناچاہتے ۔

کابینہ نے آئی جی سندھ پولیس کلیم امام کو ہٹانے کی سفارش کردی اور نئے آئی جی کیلئے غلام قادر تھیبو کے نام کی منظوری دیدی،نئے آئی جی سندھ کیلئے وفاق کو خط لکھاجائے گا۔سندھ کابینہ کاکہنا ہے کہ غلام قادر تھیبو اچھی شہرت کے افسر ہیں،غلام قادر تھیبونے سندھ میں مختلف عہدوں پر کام کیا ہے ،صوبائی وزراءکاکہناتھا کہ پولیس کمانڈر کو سیاسی بیانات نہیں دینے چاہئیں ،جس پولیس افسر کو سیاست کاشوق ہے وہ سیاست کرے ۔

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /کراچی