پاکستان میں ترک سفیر بھی پشاور زلمی کے فین نکلے، سٹیڈیم میں میچ دیکھنے کا اعلان

پاکستان میں ترک سفیر بھی پشاور زلمی کے فین نکلے، سٹیڈیم میں میچ دیکھنے کا ...
پاکستان میں ترک سفیر بھی پشاور زلمی کے فین نکلے، سٹیڈیم میں میچ دیکھنے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد( ویب ڈیسک) پاکستان میں ترکی کے سفیر  مصطفی یرداکل بھی  پی ایس ایل کے رنگ میں رنگ گئے اور  وہ  پشاور زلمی کے فین نکلے ۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل فائیو سے قبل غیر ملکی سفیر بھی کرکٹ فیور میں مبتلا ہوگئے ، ترکی کے سفیر مصطفی یرداکل کی پشاور زلمی شرٹ میں تصاویر سامنے آگئیں۔ یادرہے کہ پشاور زلمی کے چیئرمین جاویدآفریدی نے ترکی کے صدر طیب اردغان سے ملاقات کی تھی اور اسی شرٹ نےپشاور زلمی کو ترکی میں شہرت دلائی۔ 

 پشاور زلمی اور پی ایس ایل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے مصطفی یرداکل نے کہا کہ  پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں پشاور زلمی کا کردار شاندار ہے،انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی ایس ایل کے میچز دیکھنے کے لیے سٹیڈیم بھی آئیں گے ۔

مزید :

کھیل -