لاہورہائیکورٹ میں نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس جمع ،صحت مند ہونے تک برطانیہ میں رہنے کی سفارش

لاہورہائیکورٹ میں نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس جمع ،صحت مند ہونے تک برطانیہ ...
لاہورہائیکورٹ میں نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس جمع ،صحت مند ہونے تک برطانیہ میں رہنے کی سفارش

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہورہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس جمع کرادی گئیں،4 مختلف رپورٹس لاہورہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس میں جمع کرائی گئی ہیں ،نوازشریف کے وکیل امجد پرویز نے میڈیکل رپورٹس ہائیکورٹ میں جمع کروائیں ،رپورٹ میں نوازشریف کے صحت مند ہونے تک برطانیہ میں رہنے کی سفارش کی گئی ہے ۔

رپورٹ میں کہاگیاہے کہ نوازشریف کے امراض قلب کی ادویات بوقت ضرورت جاری رہیں گی ،کارڈیک کنسلٹنٹ سرجن ڈیوڈلارنس نے نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس تیار کیں،سرجن ڈیوڈ لارنس کاکہناہے کہ نوازشریف کی انجیو گرافی فوری طورپر کروائی جائے۔رپورٹ میں مزید کہاگیاہے کہ نوازشریف کے پلیٹ لیٹس برقراررکھنے کیلئے ماہرین اقدامات کررہے ہیں ۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور