بنگلہ دیش کیخلاف ٹی 20 سیریز سے قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کو ڈراپ کئے جانے کا امکان، یہ کون سے کھلاڑی ہیں؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

بنگلہ دیش کیخلاف ٹی 20 سیریز سے قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کو ڈراپ کئے جانے کا ...
بنگلہ دیش کیخلاف ٹی 20 سیریز سے قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کو ڈراپ کئے جانے کا امکان، یہ کون سے کھلاڑی ہیں؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا شیڈول طے ہونے کے بعد اب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سلیکشن کمیٹی کی جانب سے ٹی 20 سیریز کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان جلد ہی کئے جانے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے اپنی آخری ٹی 20 سیریز آسٹریلیا کیخلاف کھیلی تھی جس کیلئے فاسٹ باﺅلر محمد عرفان، مڈل آرڈر بلے باز آصف علی اور حارث سہیل بھی سکواڈ کا حصہ تھے تاہم بنگلہ دیش کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے ان تینوں کھلاڑیوں کو ڈراپ کئے جانے کا امکان ہے۔
قومی سکواڈ کے انتخاب کیلئے مشاورت کاسلسلہ آج سے شروع ہو گا اور ہیڈ کوچ کم چیف سلیکٹر مصباح الحق قومی ٹی 20 ٹیم کے کپتان بابراعظم کیساتھ مشورہ کرنے کے علاوہ سکواڈ کو حتمی شکل دینے کیلئے 6 سلیکٹرز سے بھی مشاورت کی جائے گی جس کے بعد حتمی سکواڈ کا اعلان ہو گا۔
ذرائع کے مطابق ان تینوں کھلاڑیوں کی جگہ نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا جا سکتا ہے جبکہ فٹنس ٹیسٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے کے باعث سابق کپتان سرفراز احمد کو بھی ٹیم میں شامل کئے جانے پر غور کیا جا رہا ہے۔
فاسٹ باﺅلر شاہین شاہ آفریدی بھی اس سیریز کیلئے دستیاب ہیں جبکہ بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں عمدہ کارکردگی سے دھوم مچانے والے حارث رﺅف کا نام بھی زیر غور ہے ۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ قومی ٹیم کے باﺅلنگ کوچ وقار یونس پہلے ہی انہیں ٹیم میں شامل کرنے کا عندیہ دے چکے ہیں۔

مزید :

کھیل -