حارث رﺅف بنگلہ دیش کیخلاف ٹی 20 سیریز کھیلیں گے یا نہیں؟ مداحوں کیلئے بڑی خبر آ گئی

حارث رﺅف بنگلہ دیش کیخلاف ٹی 20 سیریز کھیلیں گے یا نہیں؟ مداحوں کیلئے بڑی خبر ...
حارث رﺅف بنگلہ دیش کیخلاف ٹی 20 سیریز کھیلیں گے یا نہیں؟ مداحوں کیلئے بڑی خبر آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں عمدہ کارکردگی سے دھوم مچانے والے حارث رﺅف قومی سلیکٹرز کی توجہ کا مرکز بن چکے ہیں اور انہیں بنگلہ دیش کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے قومی سکواڈ میں شامل کئے جانے کا قوی امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق ہیڈ کوچ وچیف سلیکٹر مصباح الحق کی سربراہی میں سلیکشن کمیٹی کا اجلاس رواں ہفتے متوقع ہے جس میں ممکنہ طورپر قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد اور آسٹریلیا کی ٹی 20لیگ بگ بیش میں دھوم مچانے والے حارث رؤف کو بھی ٹیم میں شامل کئے جانے کا فیصلہ کیا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ لاہور قلندرز نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے ایڈیشن میں نوجوان فاسٹ باﺅلر حارث رؤف کو متعارف کروایا تھا جنہیں فرنچائز کے کوچ عاقب جاوید کی جانب سے ٹرائلز کے دوران دریافت کیا گیا۔ نوجوان فاسٹ باﺅلر نے بی بی ایل کے حالیہ سیزن میں شاندار کارکردگی سے سب کی توجہ حاصل کی۔
قومی ٹیم کے باﺅلنگ کوچ وقار یونس نے بی بی ایل میں عمدہ کارکردگی پر انہیں ناصرف فون کر کے حوصلہ افزائی کی بلکہ انہیں محنت جاری رکھنے کا عندیہ دیتے ہوئے ایک بیان میں یہ بھی کہا کہ انہیں قومی ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

مزید :

کھیل -