برفانی تودہ گرنے سےہلاکتیں، عمران خان کا دورہ آزاد کشمیر ،زخمیوں کی عیادت کی

برفانی تودہ گرنے سےہلاکتیں، عمران خان کا دورہ آزاد کشمیر ،زخمیوں کی عیادت کی
برفانی تودہ گرنے سےہلاکتیں، عمران خان کا دورہ آزاد کشمیر ،زخمیوں کی عیادت کی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے آزادکشمیر میں بارشوں اور برفباری سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔چیف سیکرٹری آزاد کشمیر نے وزیراعظم کو برفباری سے ہونیوالے نقصانات اور امدادی سرگرمیوں پربریفنگ دی۔ وزیراعظم عمران خان نے سی ایم ایچ مظفر آباد کا بھی دورہ کیا اور ہسپتال میں زیر علاج زخمیوں کی عیادت کی۔


وزیر امور کشمیر علی امین گنڈاپور بھی عمران خان کے ساتھ ہیں، وزیر اعظم نے لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف سرگرمیوں کا جائزہ لیا جبکہ متاثرہ خاندانوں سے ان کو درپیش مسائل دریافت کئے۔

واضح رہے کہ آزاد کشمیر اور بلوچستان میں برفباری ، بارش اور برفانی تودوں نے قیامت ڈھا دی، مختلف حادثات میں ایک سو افراد لقمہ اجل بن گئے۔ قومی ادارہ برائے قدرتی آفات این ڈی ایم اے کے مطابق آزاد کشمیر میں جاں بحق افراد کی تعداد 76،بلوچستان میں بیس ، کے پی کے میں دو اور گلگت بلتستان میں بھی دو افراد لقمہ اجل بنے ہیں۔
برفباری نے 90افراد کو زخمی کیا ہے جبکہ دوسوتیرہ گھر متاثرہوئے ہیں۔

حکام کے مطابق وہ تمام متعلقہ اداروں سے مکمل رابطے میں ہیں، متاثرین کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہیں اور اب تک متاثرین کو2000ٹینٹس، 1250کمبل اور 2250 دیگر اشیا پہنچائی گئی ہیں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -